Private Channel License Cancellation Petition in Lahore High Court

نجی چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کا کیس پیمرا کو تفصیلی دلائل پیش کرنے کا حکم،پیمرا دانستہ تاخیر کررہاہے، اے کے ڈوگر،نجی چینل کا وکیل یا نمائندہ پیش نہیں

High Court Lahore

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز احمد نے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے دائر درخواست پر مزید کارروائی 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے پیمرا کو آئندہ سماعت پر تفصیلی دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں رات عدالتی حکم کے بارے ٹیلی فون پر اطلاع ملی لہٰذا جواب داخل کرانے کی مہلت دی جائے عدالت کے روبرو جنگ اور جیو انتظامیہ نےنجی چینل کے لائسنس کی منسوخی کے لئے اس بنیاد پر رجوع کر رکھا ہے کہ یہ چینل اعلیٰ عدلیہ کی توہین اور جج صاحبان کو اسکینڈلائز کرنے کے پروگرام کر رہا ہے اور ان پروگرامز میں جنگ اور جیو انتظامیہ کے حوالے سے بے بنیاد الزام تراشی بھی کی جاتی ہے جس کے خلاف مجاز عدالتوں میں کیس زیر سماعت ہیں اور عدالت نے حکم امتناع بھی جاری کر رکھا ہے اس کے باوجود مذکورہ چینل مسلسل قانونی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پیمرا قوانین اور قواعد کی موجودگی کے باوجود چینل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔ پیمرا کی طرف سے محمد ارشد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔ جنگ اور جیو گروپ کے وکیل اے کے ڈوگر نے اعتراض اٹھایا کہ پیمرا دانستہ طور پر معاملہ کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتا ہے تاہم عدالت نے کہا کہ مدعا علیہان کے جواب کا انتظار کر لینا چاہیئے۔ عدالت نے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔ دوران سماعت نجی چینل کی طرف سے کوئی وکیل یا نمائندہ پیش نہ ہوا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=167840

Leave a comment