Imran Khan (PTI Chairman) bycot Jang/Geo

عمران نے جب ایجنسیوں پر الزام لگایا، کیا وہ غداری نہیں تھی
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=195742

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کو جیو ٹی وی اور جنگ گروپ کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے جو پہلے ہی ’’محب وطن‘‘ قوتوں کی جانب سے زد پر ہے۔ انہوںنے بائیکاٹ کیلئے جو جواز پیش کیا ہے اس کی کوئی بنیاد نہیں بلکہ انہوں نے اپنی ساکھ کو مشکوک بنادیا ہے۔ حامد میر پر حملے کے بعد ان کے بیانات و باتیں ثابت کرتی ہیں کہ یا تو وہ فرشتوں میں گھرے ہوئے ہیں یا کنفیوژن میں پھنسے ہوئے ہیں کہ اپنے دوست چوہدری نثار کو درست ثابت کررہے ہیں جنہوں نے 2011میں تحریک انصاف کے اچانک عروج کا کریڈٹ آئی ایس آئی کے سربراہ (سابق) لیفٹیننٹ جنرل پاشا کو دیا تھا۔ ابتداء میں عمران خان نے جیو ٹی وی سے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگائے پر معافی کا مطالبہ کیا، بعدازاں ان پر نئے راز منکشف ہوئے اور انہیں انتخابی دھاندلی میں چینل کے ملوث ہونے کا پتہ چلا جبکہ خود اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ان کی جماعت معذرت کرنے تک بائیکاٹ کرے گی۔ وہ پہلے بھی غلط تھے، وہ اب بھی غلط ہیں۔ میں ان سے چند سوالات پوچھنا چاہوں گا، کیا وہ واقعی یہ یقین رکھتے ہیں کہ اسپائی چیف پر قاتلانہ حملے کا الزام لگانا پوری ایجنسی کو ملوث کرنا یا بدنام کرنا ہے؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو پی ٹی آئی کے ملوث کرنا یا بدنام کرنا ہے؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو پی ٹی آئی کے سربراہ نے 2007میں یہ روایت قائم کی تھی اور انہیں دوسروں سے معافی کے مطالبے سے قبل خود معافی مانگنا چاہئے؟ 15جون 2007 کو تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ایئر مارشل (ر) ذوالفقار نے پریس کانفرنس کی تھی (پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر اس کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے) کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ عمران پر کسی حملے کی صورت میں ایف آئی آر ایجنسیوں کے سربراہان، صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف درج کرائی جائے گی۔ کیا یہ غداری نہیں تھی؟لوگ حیران ہیں کہ ایجنسیوں کی دھمکی پر تحریک انصاف کے سربراہ کا اپنے لئے الگ اور دوسرے کیلئے الگ معیار ہے۔ دوسروں سے معذرت کا مطالبہ کرنے سے خود انہیں سرعام معافی مانگنی چاہئے، اسی طرح انہوں نے فاٹا میں فوجی آپریشن اور دہشت گردی سے متعلق کل جماعتی کانفرنس کو جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی (اس وقت کے آرمی چیف) کی بریفنگ کا غلط حوالہ دیا تھا۔ اہم رہنمائوں کے بند کمرہ اجلاس کی خفیہ گفتگو کو (درست یا غلط) عام کرنا اعتماد کو توڑنا تھا جبکہ حکومت نے جنرل کیانی کے حوالے سے ان کی بات کو غلط قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ جنرل کیانی نے درحقیقت کیا کہا تھا۔ انہوںنے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی تھی، تاہم دوسروں کو نصیحت کرنے کا موقع نہیں چھوڑ رہے۔انکے دھاندلی کے الزام کی بھی کوئی تُک نہیں ہے، اس مسئلہ پر جیو ٹی وی کے بائیکاٹ کا اعلان تاوقتیکہ معافی نہ مانگ لے، عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ جیو کے ملوث ہونے سے متعلق ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، دھاندلی کے الزام کی بنیاد جیو ٹی وی پر نواز شریف کی فتح کی تقریر کا نشر ہونا ہے، اس کو وہ ’’ٹھوس ثبوت‘‘قرار دیتے ہیں۔ ان کے الزامات کی میرٹ سے قطع نظر، یہ حقیقت واضح ہے کہ وہ جیو چینل کے شوقین ناظر ہیں، دیگر ٹی وی چینلز، اگر دیکھے ہوتے تو انہیں معلوم ہوجاتا کہ یہ تقریر صرف جیو پر ہی نشر نہیں ہوئی تھی، فرض کریں وہ صرف جیو ٹی وی ہی دیکھ رہے تھے تو وہ یہ کیوں نہیں دیکھ پائے کہ نواز شریف کی تقریر کے فوری بعد ان کے قریبی ساتھی اسد عمر نے کامران خان شو میں اظہار خیال کیا تھا۔ انہوں نے نہ صرف شریف برادران کو فتح پر مبارکباد دی تھی بلکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جیت کی اطلاع بھی دی تھی۔ عمران خان کی منطق کے حساب سے کیا تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میںدھاندلی کی تھی۔اگر نہیں تو پارٹی کے انتخابی مہم کے منیجر اسد عمرکو کے پی کے میں فتح کا علم کیسے ہوا؟ جیو ٹی وی پر انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کو زیادہ موقع اور وقت دینے کا بھی الزام لگایا گیا، یہ اسحاق دار کی الیکشن کمیشن پاکستان سےاس شکایت کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ جیو کی کوریج غیرمنصفانہ ہے اور تحریک انصاف کے مقابلے میں ن لیگ کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے۔ حتٰی کہ جنگ گروپ سے وابستہ کئی صحافیوں نے بھی جیو ٹی وی پر پی ٹی آئی کی غیرمتناسب کوریج کا نوٹس لیا تھا، پی ٹی آئی شکرگذار ہونے کی بجائے چینل کے خلاف ہوگئے ہیں، انتخابی مہم جب پورے عروج پر تھی، مختلف ٹی وی اینکرز پی ٹی آئی کے جیتنے کی پیش گوئی کررہے تھے، بطور صحافی، میں متجسس تھا کہ وہ اینکرز پی ٹی آئی کی ممکنہ فتح کے حوالے سے مطمئن یا پرامید کیوں ہیں؟ معلوم کرنے پر ان میں سے بعض نے بتایا کہ عمران خان نے کئی ٹی وی اینکرز کو لکھ کر دیا ہے کہ تحریک انصاف 125 نشستیں جیت لے گی۔ حیرانی تھی کہ پی ٹی آئی سربراہ کو یہ کیسے معلوم ہے؟ اور کس نے انہیں اتنا پراعتماد بنایا ہے؟ میں ان اینکرز کا بھی بہت ممنون ہوں جو فرشتوں کی فون کالز وصول کررہے تھے جو انہیں انتخابی صورتحال سے اپ ڈیٹ کررہے تھے کہ پی ٹی آئی بھاری فرق سے الیکشن جیتے گی۔ وہ مختلف سیاستدانوں کیلئے مختلف کوڈ نام استعمال کرتے تھے، ان میں سے ایک ڈاکٹر تھا، کیا کوئی بھی اینکر عوام کو بتائے گا ڈاکٹر کس کا نام تھا؟

One thought on “Imran Khan (PTI Chairman) bycot Jang/Geo”

Leave a comment