Tag Archives: Independent Media Corporation

Abuse can’t be allowed in name of freedom of expression: LHC

ٹی وی پر بیٹھ کر کسی کو گالیاں دینا بنیادی حق نہیں، جسٹس خالد محمود
ٹی وی پر بیٹھ کر کسی کو گالیاں دینا بنیادی حق نہیں، جسٹس خالد محمود
لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس خالد محمود خان نے اعلیٰ عدلیہ اور ججوں کے خلاف تضحیک و توہین آمیز اور سکینڈلائز کرنے والے پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے پر اے آر وائی نیوز چینل کا لائسینس منسوخ کرنے کے معاملہ پر پیمرا کو 16جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹیلی وژن پر بیٹھ کر کسی کو گالیاں دینا بنیادی حق نہیں ہوتا ، کیس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ چینل پر عدلیہ کی توہین اور تضحیک کی جا رہی ہے اور ججوں کو سکینڈلائز کیا جا رہا ہے اور پیمرا اس چینل کے خلاف قانون اور قواعد و ضوابط کے تحت کوئی کارروائی نہیں کر رہی ، انڈی پینڈنٹ نیوز پیپرز کارپوریشن نے اس چینل کے پروگرام کھرا سچ میں پیش کئے جانے والے مواد پر چینل کے لائسینس کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ پیر کے روز عدالت کے روبرو جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ درخواست گذار کی طرف سے معروف قانون دان اے کے ڈوگر نے پیروی کی ۔ عدالت کے روبرو پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ کی درجنوں سی ڈیز بھی پیش کی گئیں ۔ دوران سماعت انڈی پینڈنٹ نیوز پیپر ز کارپوریشن کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ اور مدعا علیہ چینل کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کے درمیان بعض تلخ جملوں کا تبادلہ ہو ا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلسل عدلیہ اور اس کے ججوں کی توہین کی جا رہی ہے ۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے اس حوالہ سے چینل کو روک رکھا ہے ۔ مگر پروگرام کے اینکر پرسن مبشر لقمان عدالتی احکامات کی پرواہ نہیں کر رہے۔ چینل کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ ہتک عزت کا ہے اور ہائی کورٹ کو اس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں ہے، ہتک عزت قانون کے تحت صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہی اس معاملہ کی سماعت کر سکتے ہیں ۔ درخواست گذار بنچ ہنٹنگ کر رہے ہیں، اس پر اے کے ڈوگر نے اعتزاز احسن سے کہا کہ آپ اس معاملہ میں سیاست کر رہے ہیں آپ کے موکل عدالتی احکامات کی پروا نہیں کررہے انہوں نے اعتزاز احسن کے الفاظ پر شدید احتجاج کیا جس پر کمرہ عدالت میں موجود احسن بھون ، اور رمضان چودھری ایڈووکیٹس اُٹھ کر روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے کہا کہ ڈوگر صاحب جو باتیں کر رہے ہیں اس سے ہم وکلاء کیا سیکھیں گے جس پر اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے احسن بھون سے کہا کہ وہ جا کر اپنی نشست پر بیٹھیں جس پر احسن بھون غصہ میں آگئے اور اے کے ڈوگر سے کہا کہ آپ کا بیٹا یہاں کھڑا ہے، آپ احتیاط سے بات کریں، عدالت نے وکلاء کو عدالتی ڈیکورم پرقرار رکھنے کی ہدایت کی جس پر وکلاء اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گذاروں کے تمام کیسوں میں واضح ہے کہ یہ ہتک عزت کا معاملہ ہے اور اس حوالہ سے قانون بڑا واضح ہے کہ ہائی کورٹ کو ہتک عزت کے کیس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں اور یہ کیس قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت تمام درخواستوں کو یکجا کر کے اس معاملہ کا فیصلہ سنا دے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مدعا علیہان کے خلاف کراچی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دعوے دائر ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے ہم لاہور ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ پیمرا قانون موجود ہونے کے باوجود چینل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ، اعتزاز احسن نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ میرا موکل ہتک عزت بھی نہیں کر رہا جو کچھ بیان کیا جاتا ہے ثبوت کے ساتھ کیا جا رہا ہے ، جنگ گروپ سچ کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو ہمارا قصور کیا ہے ۔ اگر کوئی معاملہ بنتا بھی ہے تو ہتک عزت کا کیس بنتا ہے اور ہائی کورٹ کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں یہ Questian of factsہیں اگر ریکارڈ پر پیش کی گئی سی ڈیز کو دیکھا جائے تب بھی ہائی کورٹ کا دائر ہ سماعت نہیں بنتا، اس پر عدالت نے کہا کہ گالیاں دینا تو بنیادی حق نہیں کہ آپ ٹی وی پر بیٹھ کر گالیاں دینا شروع کر دیں ، اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ٹیکسوں کے حوالہ سے ثبوت پیش کیے جائیں تو یہ ہتک عزت نہیں ہے عدالت نے کہا کہ یہاں یہ سوال ہے کہ عدلیہ کو سکینڈلائز کیا جا رہا ہے اعتزاز احسن نے کہا کہ مختلف شہروں میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور درخواست میں میرے موکل کا ایڈریس اس شہر کا بتایا جاتا ہے، میرا موقف ہے کہ ہم نے عدلیہ کی کوئی توہین نہیں کی سابق چیف جسٹس پاکستان کے حوالہ سے جس پروگرام کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ تب کا ہے جب افتخار محمد چودھری ریٹائر ہو چکے تھے ۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ قانون موجود ہونے اور عدالتی احکامات کے باوجود پیمرا اس چینل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا وہ اپنے کیس میں مدعا علیہان کی فہرست میں سے مبشر لقمان کے نام کو حذف کرتے ہیں اور کیس کو صرف پیمرا کی حد تک رکھتے ہیں اب یہ کیس عدالتی دائرہ اختیار میں آ جاتا ہے ۔ اس پر عدلت نے اعتزاز احسن کو مزید دلائل دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ آپ تو اب پارٹی نہیں رہے لہذا اب آپ دلائل نہ دیں ۔ عدالت اس حوالہ سے پیمرا کا موقف سنے گی ۔ عدالت نے سماعت کے بعد پیمرا کو 16جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔

Abuse can’t be allowed in name of freedom of expression: LHC

Justice Khalid Mehmood Khan says scandalising judges a serious issue, court to look into it; issues notice to Pemra as AK Dogar pleads case
Tuesday, December 31, 2013 
 
LAHORE: The Lahore High Court (LHC) on Monday remarked that no one could be allowed to abuse anyone in the name of freedom of expression or fundamental rights.

 Justice Khalid Mehmood Khan made these remarks while hearing a petition against the Pakistan Electronic Media Regulatory Authority (Pemra) to stop a private TV channel from broadcasting defamatory programmes against the Jang/Geo Group and its owners, and for not initiating action against the said private channel.

The judge remarked that scandalising judges was a serious issue and the court would look into it.Owners of the Independent Newspapers Corporation (Pvt) Limited and Independent Media Corporation (Pvt) Limited have moved the petition through senior lawyer AK Dogar.

On Monday, AK Dogar submitted two miscellaneous applications: one for placing on record transcript of the broadcast of anti-judiciary programmes and the other seeking order against Pemra to restrain the private channel from vilification campaign against Jang/Geo Group.

The counsel contended that the respondents had been indulging in a character-assassination campaign against the petitioners for a few months. In addition to this, the petition added, additional sessions judge (Karachi South) had issued arrest warrants against the anchor of the programme on September 7, 2013 in a similar plea, but the anchor did not appear before the court deliberately.

Mr Dogar pointed out that a case of declaration with permanent injunction was pending against the respondents in the Islamabad High Court (IHC).Though the matter was sub judice in various courts, the baseless tirade against the petitioners continued.

On this, the petitioner also filed another civil suit against the respondents in the IHC, which is pending. The baseless propaganda has been going on for the last two months, involving the directors, employees and all other people associated with the group, aiming at damaging the goodwill of the petitioner.

The petitioner said Section 20 of the Pemra Ordinance 2002 bars broadcast of defamatory material. Therefore, it was the responsibility of Pemra to ensure that none of its licence holders broadcast any such material, but it did not stop the defamatory broadcast by the respondent TV channel and failed to act against it.

The petitioner further argued Pemra failed to take any appropriate action against the violators thus far. The petitioners filed an application with Pemra through its counsel on Nov 29, 2013, requesting it to ensure implementation of Pemra Ordinance 2002 in letter and spirit and direct the respondents to refrain from defaming the petitioners and the employees of the media house.

But Pemra did not fulfil its legal responsibility, which draws serious apprehensions as if Pemra is not interested in restraining the respondents from defaming the plaintiff and their employees.

So the complainants had to move the court for help for putting an end to this onslaught. The petition sought the court’s immediate intervention for stopping the private TV channel from defamatory broadcast against the petitioners, their directors and others concerned.

The petitioner further requested the court to advise Pemra to suspend or cancel the licence of the respondent if it persisted with its baseless propaganda. The petitioners’ counsel also requested the court to pass instructions to the respondent not to broadcast any defamatory programme.

Ch Aitzaz Ahsan appeared on behalf of the respondent and submitted that the court lacked jurisdiction to adjudicate upon petitions of defamatory nature as district courts had the exclusive jurisdiction to hear them under the relevant law.The court issued notices to Pemra on miscellaneous application and ordered that both applications will be heard along with main petition on January 16.